مری میں سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب

Sep 28, 2024

مری (نمائندہ خصوصی)ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد،جی پی او چوک مری میں کیک کاٹا گیا۔ سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ کی زیر قیادت مال روڈ پر علامتی واک کا بھی اہتمام کیا گیاپنجاب آرٹس کونسل مری میں سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار جبکہ مری میں سیاحت کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے بلال یامین ستی، سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ اور ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی شرکت ملکہ کوہسار مری میں سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے جی پی او چوک مری میں کیک کاٹا گیا ۔ بعد ازاں سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ کی زیر قیادت مال روڈ پر علامتی واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک میں سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں سمیت تاجروں ،صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ پنجاب آرٹس کونسل مری میں سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سیمینار میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں سیاحت کے کردار ، سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ بعد ازاں مقامی ہوٹل میں مری میں سیاحت کو درپیش چیلنجز اور ممکنہ حل پر  ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی ، سیکرٹری سیاحت پنجاب فرید احمد تارڑ، ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی سمیت ہوٹل ایسوسی ایشن، انجمن تاجران مری، صحافی برادری، مقامی کمیونٹی اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ شرکاء￿  نے سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز دیں۔ ریجنل منیجر پٹریاٹہ چئیر لفٹ معظم نذیر نے مری میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹی ڈی سی پی کے تعمیری کردار کے حوالے سے شرکاء￿  کو آگاہی فراہم کی ۔

مزیدخبریں