پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کا  خصوصی اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کا ایک خصوصی اجلاس پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد کی صدارت میں آج 28 ستمبر 2024 بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے پیپلز سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد کے مطابق اجلاس میں نجکاری، آؤٹ سورسنگ، اداروں کی بندش، ٹھیکیداری نظام، اداروں میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ اور ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر پابندی کے حکومتی اقدامات سمیت مزدور و محنت کش اور تنخواہ دار طبقے کے بڑھتے ہوئے مسائل پر غوروخوض کیا جائے گا۔ پی ایل بی کے صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ نے تمام ڈویڑنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی عہدیداران اور کارکنان کو اجلاس میں بروقت شرکت کی تاکید کی ہے۔ اجلاس میں مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندگان اور مزدور راہنما بھی شریک ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن