اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کردئیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار وکیل فیصل فرید چودھری، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ ارشد کیانی ،سٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمن اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی رپورٹ سٹیٹس کونسل کے ذریعے پیش کی گئی،اور عدالت کو بتایاگیا کہ بشری بی بی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، مقدمہ چھ جون 2023 کو درج کیا گیا تھااور یہ مقدمہ پہلے کا درج ہے جو یہاں بنچ پانچ میں چیلنج ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ بشری بی بی کے خلاف ایف آئی اے میں توشہ خانہ ٹو کیس ہی درج ہے، درخواست گزار وکیل نے کہاکہ عدت کیس میں بریت کے بعد نیب نے گرفتار کر لیا تھا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ جو بھی مزید کیس ہوگا سٹیٹ کونسل بتائیں گے،عدالت نے کیسوں کی تفصیلات فراہمی پر بشری بی بی کی درخواست نمٹا دی۔
بشری بی بی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کردئیے جانے پر درخواست نمٹا دی
Sep 28, 2024