تیز بارشوں کا امکان،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

 صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے متعلق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ پنجاب کے تمام دریاں ندی نالوں میں پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام دریاں ندی نالوں میں پانی کا بہا نارمل سطح پر ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں انہوں نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

ای پیپر دی نیشن