کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانیا جولی نے جمعے کے روز کہا، کینیڈین حکومت اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے میں مدد دینے کے لیے کمرشل پروازوں میں سیٹیں بک کر رہی ہے کیونکہ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد دارالحکومت بیروت میں افراتفری کا عالم ہے۔جولی نے سوشل میڈیا پر کہا، "کینیڈا نے محدود تعداد میں دستیاب کمرشل پروازوں میں کینیڈا کے باشندوں کے لیے سیٹیں محفوظ کر لی ہیں۔ نیز انہوں نے لوگوں کو تاکید کی، "اگر کوئی سیٹ دستیاب ہے تو برائے کرم لے لیں۔ اس ہفتے اسرائیل کے فضائی حملوں میں لبنان میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کشدیگی میں اس حالیہ اضافہ نے مزید تباہ کن تنازعے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔جولی نے کینیڈا کے باشندوں پر زور دیا کہ اگر انہیں بیروت سے نکلنے میں مدد کی ضرورت ہو تو وہ وہاں سفارت خانے کے ساتھ رجسٹر ہوں۔ اور انہوں نے کہا، جن لوگوں کو مالی امداد کی ضرورت ہے، ان کے لیے قرضے دستیاب ہیں