عراقی ایئر ویز نے بیروت کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق پروازوں کی یہ معطلی لبنان پر اسرائیلی بمباری اور سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کا یہ بیان جمعہ کے روز اس وقت جاری ہوا ہے جب اسرائیل نے جنوبی بیروت کے مضافات میں حالیہ بمباری کی ہے۔