بیروت میں امریکی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے: ایرانی وزیرِ خارجہ کا اسرائیل پر الزام

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جمعے کے روز بیروت پر حملے کے لیے کئی امریکی "بنکر بسٹر" (مورچہ شکن) بم استعمال کیے ہیں۔انہوں نے شرقِ اوسط کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ابھی صبح ہی اسرائیلی حکومت نے بیروت میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کے لیے 5000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا جو انہیں امریکہ نے تحفے میں دیئے۔"xzایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ جمعے کو بیروت کے مضافات میں واقع گروپ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کا مبینہ ہدف حزب اللہ کے سینئر کمانڈر تھے لیکن یہ کہنا بہت حد تک قبل از وقت ہو گا کہ آیا اس حملے میں حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ ہلاک ہوئے

ای پیپر دی نیشن