سمندری طوفان ’ہیلین‘ جارجیا کی جانب بڑھنے لگا، الرٹ جاری

Sep 28, 2024 | 16:23

ویب ڈیسک

سمندری طوفان ’ہیلین‘ امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنا اثر دکھانے کے بعد ریاست جارجیا کی طرف بڑھنے لگا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلین سے امریکی ریاست فلوریڈا میں 1 اور جارجیا میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ طوفان کے زیر اثر 120 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

سمندری طوفان ’ہیلین‘ کمزور ہونے کے بعد کیٹیگری 1 کا ہوگیا ہے، جبکہ گزشتہ روز یہ کیٹیگری 4 سے ریاست فلوریڈا سے ٹکرایا تھا۔


فلوریڈا، جارجیا اور کیرولیناس میں 22 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، جارجیا کی تمام 159 کاؤنٹیز میں ہائی الرٹ جاری ہے۔اس سے قبل ’ہیلین‘ فلوریڈا سے گزرا تھا، جس کے نتیجے میں ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں، طوفانی بارشوں کے باعث ٹمپا برج اور تمام ہوائی اڈے بند کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزیدخبریں