کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں احتجاج کیلئے ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے، علی امین گنڈاپور

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا نے کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں،احتجاج کیلئے ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے، خیبر پختونخوا ہ کے تمام اضلاع سے جلسے کیلئے قافلے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے،وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی عہدیداروں سے راولپنڈی احتجاج کیلئے ملاقاتوں کی ہدایات کر دیں ۔ وزیراعلی نے تمام کارکنان کے قافلوں کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔کارکنوں نے ان رکاوٹوں سے گھبرانا نہیں ہے ہم نے ہرصورت آج راولپنڈی پہنچ کر احتجاج کرنا ہے ۔اسلام آباد راولپنڈی میں کارکنوں کو حساس مقامات نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ نے پارٹی ضلعی قیادت کو ہدایات دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ قافلے میں شامل تمام لوگ صوابی میں مقررہ جگہ پہنچیں اور احتجاج ختم ہونے تک تمام حلقوں کے قافلے واپس نہیں ہونگے۔انہوں نے پارٹی قیادت کارکنان کو اسلحہ ساتھ نہ لےجانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے آج راولپنڈی میں ہونے والے احتجاج کیلئے25 سے زیادہ ریسکیو گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں فائرویکلز، ایمبولنسز، اور دیگر ریسکیو وسائل شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سے زیادہ ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی ان گاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ریسکیو گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت بھیجا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن آج راولپنڈی کے احتجاج میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی عہدیداروں کوہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی احتجاج کیلئے مقامی عہدیداران و رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرکے موثر حکمت عملی طے کی جائے ۔وزیراعلی نے تمام کارکنان کے قافلوں کو بروقت صوابی انٹرچینج پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے

ای پیپر دی نیشن