ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوگئی

Sep 28, 2024 | 17:23

ویب ڈیسک

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کی کمی کے بعد 2 ہزار 657 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی، اس طرح دو روز میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں