جان بولٹن کے قاتلوں کا پتہ بتانے والوں کیلئے 20 ملین ڈالر انعام کا اعلان

امریکا  نے وائٹ ہاؤس کے سابق عہدے دار جان بولٹن کے قتل کی سازش کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 20 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے قتل کی ایرانی سازش کے انکشاف کے تقریباً دو سال بعد معاملے کا نیا رخ سامنے آگیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے کسی رکن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے 20 ملین ڈالر انعام مختص کیا گیاہے۔


اکتوبر 2021 میں شہرام بورصافی عرف مہدی رضائی نے 45 سال کے جان بولٹن کو قتل کرنے کیلئے بین الاقوامی تجارتی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی۔

یہ حملہ قدس فورس کے کمانڈر کے جنوری 2020 میں قتل کا بدلہ تھا، جس شخص کو بولٹن کے قتل کو انجام دینا تھا اس نے حکام کو سازش سے آگاہ کردیا، جو ایف بی آئی کا مخبر تھا۔

ای پیپر دی نیشن