لاہور(نمائندہ خصوصی) جوہر ٹائون میں واقع ری ٹریٹ کلینک کے ڈاکٹروں کی غفلت سے ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج ہونیوالی 28سالہ جویریہ کی ماں فردوس بیگم نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے ڈائریکٹر شاہد قادر اور کوارڈی نیٹر ندیم بٹ ‘مدد کو نہ پہنچتے تو شاید آج میری بیٹی اس دنیا میں نہ ہوتی۔ جویریہ کی ماں نے قمر الزمان کو بتایا کہ اسکی بیٹی کو ڈاکٹر سرفراز اسکی بیوی اور بچوں نے ذہنی اور جسمانی طور پر معذور کر دیا ہے ۔ قمرالزمان نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو تمام طبی سہولتیں مفت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔