اسلام آباد میں ایک پری بجٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ بجٹ سازی میں پہلے پارلیمنٹ کا کردار وزارت خزانہ سے کم ہوتا تھا تاہم موجودہ حکومت نے بجٹ سفارشات تمام قائمہ کمیٹیوں کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی منظوری کے بغیر کسی بھی تجویز کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے مالی اختیارات بڑھنے سے ان کی ذمہ داری میں بھی اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت زراعت کو بہت اہمیت دے رہی ہے، اس بار بجٹ میں مزید اصلاحات لائیں گے۔