مجید نظامی نے یہ بات اسلام آباد دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے راولپنڈی کینٹ کالج آف کامرس کے طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وقت نیوز کی مینجنگ ڈائریکٹررمیزہ مجید نطامی بھی موجود تھیں۔ طلبا وطالبات کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مجید نظامی نے کہا کہ بھارت، پاکستان کا ازلی دشمن ہے، جس نےاس کی شہ رگ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور اب وہ پاکستان کا پانی بھی روک رہا ہے۔ مجید نظامی نے نئی نسل پر زور دیا ہے کہ وہ دو قومی نظریہ کو اپنے ایمان کا حصہ بنا لیں اگر انہوں نے ایسا کیا تو پاکستان دنیا میں ایک عظیم طاقت بن کرابھرے گا۔ مجید نظامی نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ دو قومی نظریہ کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر نوائے وقت کی سترہویں سالگرہ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔