کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے گلزارکالونی میں شادی کی تقریب میں باراتیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر بارہ سالہ عدیل ہلاک ہوگیا جس کے بعد شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہوگئیں۔ بچے کی لاش کوجناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ادھرعزیزآباد کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے جس کی آنکھوں پرپٹی بندھی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول ساجد حسن شادمان ٹاؤن کا رہائشی تھا اور کمپیوٹر کا سامان درآمد کرتا تھا۔ ایک اور واقعہ میں مچھرکالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن