حکومت کی جانب سے توانائی بچت پروگرام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، شارٹ فال کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہوسکی

Apr 29, 2010 | 14:00

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو کی جانب سے شہری علاقوں کیلئے آٹھ جبکہ دیہات میں  گیارہ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اس کے برعکس لاہور سمیت مختلف شہروں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ دن کے علاوہ رات کو ہونے والی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پنجاب میں فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،سرگودھا ، بہاولپور ،ملتان سمیت متعدد شہرشدید لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں ہیں اور بعض شہروں میں مسلسل چھ چھ گھنٹے بجلی بند رکھی  جارہی ہے ،حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کا پروگرام شروع کرنے  اور شارٹ فال کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہیں ہوئی ،لوڈشیڈنگ اور گرمی کے باعث پانی کی قلت سے بھی لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ دوسری جانب پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ توانائی بچت پروگرام کے تحت نو سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں صنعتی یونٹس کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قراردیا گیا تھا جبکہ اب گھریلو صارفین کے لئے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی جائے گی۔
مزیدخبریں