منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے سڑسٹھ فٹ جبکہ تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے صرف ایک فٹ بلند ہوئی ہے۔

انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق آبی ذخائر ميں پانی کی مجموعی آمد ایک لاکھ اکتالیس ہزارایک سوپینسٹھ کيوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ اڑتیس ہزارچھ سو سات کیوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سوسات اعشاريہ پانچ فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد پنتالیس ہزار آٹھ سواٹھاون کیوسک جبکہ اخراج بیالیس ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سواسی فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزارسات سو کيوسک اوراخراج تینتالیس ہزار کيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ساٹھ ہزارآٹھ سو اکیس کیوسک جبکہ اخراج چھپن ہزارچھ سواکیس کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد اکسٹھ ہزار نوسوتہترکیوسک جبکہ اخراج اڑتالیس ہزارسات سوگیارہ کیوسک ہے۔
کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد چون ہزارایک سوننانوے کیوسک جبکہ اخراج اکیاون ہزارایک سو ننانوے کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بائیس ہزارچھ سوسات کیوسک جبکہ اخراج پانچ ہزارچھ سوسات کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔

ای پیپر دی نیشن