امریکا کے مزید پچاس فوجی اہلکارجون میں پاکستان آئیں گے جبکہ سی آئی اے نے بھی مشترکہ فوجی انٹیلی جنس مرکز بنانے کیلئے اضافی ماہرین اور ٹیکنیشنزپاکستان بھیجے ہیں ۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو چارایف سولہ طیارے بھی دئیے جا رہے ہیں ۔ امریکا کے دو سو فوجی اہلکار پہلے ہی پاکستان میں تربیتی مقاصد کےلئے موجود ہیں جبکہ نئے فوجی اہلکار جون میں پہنچیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ  طالبان کے خلاف آپریشن تیز کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جبکہ یہ اہلکار پاک فوج کو تربیت بھی دیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دئیے جانیوالے ایف سولہ طیارے  امریکی اہلکاروں کی زیر نگرانی شہباز ایئربیس پررکھے جائیں گے ۔ دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے بھی پاکستان میں مشترکہ مرکز کے قیام کےلیے ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ہونیوالے سٹریٹجک مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن