محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، شمال مغربی بلوچستان، گلگت اوربلتستان میں تیزہوائیں چلنے  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Apr 29, 2010 | 15:34

سفیر یاؤ جنگ
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، مری گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ریکارڈ کی گئی بارش کی مقداراس طرح رہی ، مری میں آٹھ ملی میٹر ، چکلالہ چار، کاکول سات، اسلام آباد ایک اور مظفر آباد میں چار ملی میٹر بارش ہوئی۔ آج صبح مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل اس طرح ہے ۔  اسلام آباد میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہورپچیس ، کوئٹہ پندہ ، ملتان پچیس، کراچی ستائیس، مظفر آباد پندرہ، پشاور بیس، گلگت دس، فیصل آباد پچیس اور مری میں دس ڈگری رہا۔ 
آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں پانچ جبکہ سب سے زیادہ  دادو میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں