پاکستان غیر ذمہ دار ملک نہیں امریکہ کو ڈرون حملے روکنے پرقائل کریں گے، معاشی استحکام کے لئے تمام جماعتوں کو مل کربیٹھنا ہوگا۔ وزیراعظم

ملتان میں قاسم بیلہ روڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں پالیسی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست ہی جمہوری استحکام کا واحد ذریعہ ہے، ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی تو پھر معیشت بھی بہتری کی طرف گامزن ہوسکے گی، وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ قاف کے اتحادکے حوالے سے صدرزرداری اورق لیگی کے رہنماؤں کی بات چیت ختم ہونے پر مجھے اعتماد میں لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ سرائیکی صوبے پر کسی کو اعتراض نہیںاور ہم اسےاپنے منشور کا حصہ بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن