منورظریف دو فروری انیس سو چالیس کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نےاپنے سولہ سالہ فلمی کیرئیرمیں تین سوسے زائد اردواور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ ، جیرا بلیڈ ، موج میلہ، شوکن میلے دی ، دامن اورچنگاری، چکر باز، ہمراہی، بدتمیز، نوکر ووہٹی دا اوردیگر شامل ہیں۔ منور ظریف نے رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اورپرستاروں کے دلوں میں گھرکرلیا ۔ رنگیلا اورمنورظریف کی جوڑی فلموں میں کامیابی کی ضمانت بن گئی انہیں کامیڈین ہیروز کا خطاب بھی ملا۔ منورظریف چھتیس سال کی عمر میں انتیس اپریل انیس سو چھہترکو لاہور میں انتقال کر گئے۔