اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے سات روز کے لیے بیاسی ارب روپے کے ٹریثری بلز فروخت کردیئے ہیں،اسٹیٹ بینک نے یہ رقم بارہ اعشاریہ دوفیصد شرح سود پر بینکوں سے حاصل کی ہے ۔بینکوں اور مالیاتی اداروں نے مرکزی بینک کو تیراسی ارب اسی کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیےپیش کیے تھے۔اسٹیٹ بینک کے اس آپریشن کا مقصد بینکوں میں سرمائے کی فراہمی کو متوازن رکھنا ہے۔