ریلوے کے وفاقی وزیرغلام احمد بلور نے کراچی میں ریلوے کی اراضی پر قبضہ چھڑوانےسےمعذوری ظاہر کردی

Apr 29, 2011 | 05:21

سفیر یاؤ جنگ
قومی اسمبلی کےاجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران غلام احمد بلورکاکہناتھاکہ قبضہ مافیاکےپیچھےطاقتورہاتھ موجودہونےکی وجہ سے وہ اراضی واگزار کروانے سے معذور ہیں۔انہوں نےبتایا کہ اس سلسلےمیں میں ایم کیو ایم اوراے این پی سے بات بھی کی گئی تھی لیکن دونوں ہی جماعتیں ناراض ہوگئیں۔ڈپٹی سپیکرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر اےاین پی،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مل جائیں توکراچی میں کوئی قبضہ نہیں کرسکتا۔ڈپٹی سپیکر کاکہنا تھا کہ وزیرریلوےکی مجبوری سمجھ سے بالاترہے۔غلام احمد بلور نے مزید بتایاگوادرپورٹ کوریلوےسےملانےکی فیزیبیلٹی تیارکرلی گئی ہے۔وقفہ سوالات کےدوران وزیرمملکت برائےخارجہ امورحناربانی کھر نے بتایا کہ بحری قذاقوں کی قیدمیں موجود پاکستانیوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
مزیدخبریں