لاہور (خبر نگار خصوصی) پاکستان واٹر موومنٹ نے کہا ہے کہ کشمیر اور پانی کے مسائل چھوڑ کر بھارت سے مذاکرات محض وقت کا ضیاع اور کشمیریوں کے زخموں پر نم پاشی کے مترادف ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاﺅں پر جنگی بنیادوں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کے کھیت کھلیان برباد کر رہا ہے اور حکمران اسے پسندیدہ ملک قرار دیکر تجارت بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان واٹر موومنٹ کے کنوینر حافظ سیف اللہ منصور نے گزشتہ روز واٹر موومنٹ کے مقامی ذمہ داران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ”واٹر بم“ کے توڑ کے لئے قوم کو جنگ کے کیلئے تیار کرنا ہوگا۔