تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام پارٹی کا سولہواں یوم تاسیس بھر پور انداز میں منایا گیا،مرکزی سیکٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان سے براۓ راست خطاب

تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام پارٹی کا سولہواں یوم تاسیس بھر پور انداز میں منایا گیا،مرکزی سیکٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان سے براۓ راست خطاب
تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام پارٹی کا سولہواں یوم تاسیس بھر پور انداز اور جوش جذبے سے منایا گیا جس میں فرانس بھر سے پارٹی کارکنوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی ،تقریب کی خاص بات پاکستان سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی کا براۓ راست خطاب تھا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو بنانے کی وجوہات،نظریات اور منشور کے حوالے سے روشنی ڈالی،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سے سولہ سال پہلے جس مقصد کے لے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی تھی آج اس کی منزل بہت قریب آ گئی ہے اور وہ وقت بہت قریب آن پہنچا ہے جب تحریک انصاف اقتدار میں آ کر حقیقی معنوں میں پاکستان کی عوام کی خدمات کرے گی اور پاکستان کو ایک خودمختار اور اسلامی فلاحی ریاست کی شکل میں اپنے پاؤں پے کھڑا کرے گی،انہوں نے تحریک انصاف فرانس کے کو آرڈینٹر عمر رحمان اور تحریک انصاف فرانس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں اس تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کیا،آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی چیرمین عمران خان کے ہمراہ فرانس کا دورہ کریں گے،
تقریب سے تحریک انصاف فرانس کے کو آرڈینٹر عمر رحمان، نائب صدر اشفاق احمد چودھری , چیرمین اگزیکٹو کونسل چودھری طاہر اقبال،پارٹی ترجمان ناصرہ فاروقی، نائب صدر راجہ محمد عجب،صدر وومن ونگ شاہ بانو میر، نائب صدر وحید ڈار،نائب صدر خالد پرویز چودھری،اڈیشنل سیکٹری جنرل ڈاکٹر وحید رزاق،سیکٹری جنرل وومن ونگ سمن شاہ،نائب صدر وومن ونگ آصفہ ہاشمی،سیکٹری انفارمیشن لبنیٰ یونس،ممبر رابطہ کمیٹی بابر مغل،سیکٹری جنرل یوتھ ونگ یاسر اقبال خان،آرگنائزر یوتھ ونگ فرخ گوندل،نائب صدر یوتھ ونگ مہک نعیم،نائب صدر یوتھ ونگ عطا محمد،آمر گوندل نے بھی خطاب کیا،
دوران تقریب سیکٹری جنرل رانا عمران عارف کی جلد صحتیابی کے لے خصوصی دعا کی گئی
تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگوں پر مشتمل کیک کو کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں
تقریب کے اختمام پر سیکٹری اطلاعات و نشریات یاسر قدیر نے تمام میڈیا صاحبان کا شکریہ ادا کیا

ای پیپر دی نیشن