آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد ، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے کاشت کے علاقوں میں اگلے دو سے تین روز تک وقفے وقفے سے مزید بارش کی توقع ہے جبکہ سیاچن میں برف باری کا سلسلہ بھی آئندہ کچھ روز تک جاری رہے گا۔ادھر سندھ میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس سینٹی گریڈ ،کراچی میں خشک موسم کے ساتھ چھتیس،لاہورمیں آبرآلودموسم کیساتھ اکتیس اور راولپنڈی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تیس سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہےجبکہ پشاور میں تیس، کوئٹہ میں چوبیس ، بہاولپور میں چھتیس، فیصل آباد چونتیس،حیدرآباد بیالیس،ملتان اور مظفر آباد میں ستائیس ، نواب شاہ اور سکھر میں اکتالیس اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پندرہ سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن