عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد علیم خاں اور اسلم اقبال میں تلخ جملوں کا تبادلہ

Apr 29, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کے اختتام پر مرکزی دفتر سے رخصتی کے چند منٹ بعد ہی پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان اور پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 148سے امیدوار میاں اسلم اقبال کے درمیان شدید تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں جانب سے ”میں تم کو دیکھ لوں گا تم مجھے جانتے نہیں“کے جملے کسے جاتے رہے تلخ جملوں کا آغاز این اے 122میں عمران خان کی انتخابی مہم میں توجہ نہ دینے کے الزامات پر ہوا میاں اسلم اقبال نے عبدالعلیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو علم ہے کہ گلی محلوں میں عوام چاہتی ہیں کہ ہم ان کے پاس جائیں جبکہ آپ کی سیاست صرف مرکزی دفتر تک محدود ہو کر رہ گئی جس پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں بہتر جانتا ہوں کہ الیکشن مہم کس طرح چلانی ہے۔عہدیداروں اور کارکنوں نے دونوں میں بےچ بچاﺅ کرا یا۔

مزیدخبریں