پشاور: یونیورسٹی روڈ پر بس اسٹاپ کے قریب خود کش حملے میں نو افراد جاں بحق اورتینتالیس زخمی ہوگئے۔

Apr 29, 2013 | 13:04

پولیس کے مطابق خود کش حملہ آورکا نشانہ پولیس موبائل تھی،،تاہم حملے کی زد میں سرکاری ملازمین کی بس آگئی،، یونیورسٹی روڈ پرموٹرسائیکل سوارخود کش حملہ آورنے خود کودھماکے سے اڑالیا.   واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو خیبرٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا،،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے دوکی حالت تشویشناک ہے.   خود کش حملے میں پولیس موبائل اور دو بسوں کو بھی نقصان پہنچا،،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں