لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شدت پسند عناصرملک بھرمیں بم دھماکے اورقتل وغارت گری کرکے نہ صرف عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں بلکہ پرامن انتخابی ماحول سبوتاژکرکے ایم کیوایم، اے این پی اورپیپلزپارٹی کوجمہوری وقانونی حق سے محروم کرنے کی گھناؤنی سازش پرعمل پیرا ہیں۔ الطاف حسین نے پشاوردھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اوریکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی،،،انہوں نے صدرآصف علی زرداری اورنگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشاوربم دھماکے میں ملوث تمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے.