شہنشاہ ظرافت منورظریف کو ہم سے بچھڑے سینتیس برس بیت گئے مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔

Apr 29, 2013 | 13:40

منور ظریف دو فروری انیس سو چالیس کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا فنی سفر سولہ برسوں پر محیط رہا، اس سفر میں انہوں نے تین سو سے زیادہ اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، سوکن میلے دی ،منجی کتھے ڈاہواں، دامن اور چنگاری، چکرباز، ہمراہی، بدتمیز اور نوکر ووہٹی دا شامل ہیں۔ رنگیلا اور منور ظریف کی جوڑی فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ انہیں کامیڈی ہیرو کا خطاب بھی ملا۔ ان سے پہلے ہیروسنجیدہ کرداروں میں ہی کاسٹ کیا جاتا تھا مگرمنورظریف نےبطورہیرو بھی لوہا منوایا۔ قسمت نےمنور ظریف کو زیادہ جینے کا موقع نہ دیا اوروہ صرف چھتیس برس کی عمر میں انتیس اپریل انیس سو چھہتر کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ منورظریف کےکرداروں کےان مٹ نقوش چاہنےوالوں کے دلوں پرثبت ہو چکے ہیں۔ اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین کو لوٹ پوٹ کردینے والے اس باکمال اداکارکو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

مزیدخبریں