آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں کورکمانڈرزکانفرنس میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کیلئے افواج کی تعیناتی کے پلان کی منظوری دیدی گئی۔

Apr 29, 2013 | 18:06

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں کورکمانڈرز کی خصوصی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کیلئے افواج کی تعیناتی کے پلان کی منظوری دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں الیکشن کمیشن  مرکزی وصوبائی حکومتوں کی سکیورٹی ضروریات کابھی جائزہ لیاگیا تاہم جوانوں کی تعیناتی سمیت دیگر اہم اموربھی زیربحث آئے۔

مزیدخبریں