اوکاڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ چودہ سال پہلے ان کی حکومت کو صرف سوا دو سال ملے جس کی وجہ سے ملک کی تقدیر نہ بدل سکے مگر اب ایسا نہیں ہوگا گیارہ مئی کوکامیاب ہوکر ملک کی تقدیر بدلیں گے پاکستان کوامن اورخوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے اور نوجوانوں کوآسان شرائط پر قرضے دینگے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان تیار ہیں اب پاکستان کوآگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا نوازشریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک ہے لیکن حالت یہ ہے کہ یہاں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہےاس صورتحال میں ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مت ماردی ہے،اقتدار میں آکر لوڈشیڈنگ کودفن کردینگے اور دہشتگردی سمیت ملک کودرپیش چیلنجز کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے
جب شیر دھاڑے گا تو سب بھاگ جائیں گےگیارہ مئی کو ملک میں انقلاب آتا نظر آرہا ہےاقتدار ملا تو لوڈشیڈنگ کودفن کردینگے۔نوازشریف صدرمسلم لیگ نون
Apr 29, 2013 | 20:47