پاکستان جمہوریت اورانتخابات کی بدولت ہی قائم رہ سکتاہےقوم ایسی جماعت کوووٹ دے جو پاکستان کےلیےمخلص ہو۔ ڈاکٹر مجید نظامی چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ

Apr 29, 2013 | 23:20

ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں استحکام پاکستان کےامیدکی کرن انتخابات کےموضوع پرمنعقدہ خصوصی نشست سےخطاب کرتےہوئے ڈاکٹر مجید نظامی نےکہاکہ نظریہ پاکستان نہ ہوتاتوپاکستان بھی نہ بنتا،بہت سےلوگ 65سال گزرنےکےبعدبھی یہ نہیں سمجھ سکےکہ نظریہ پاکستا ن کیا ہے؟ ڈاکٹر مجید نظامی کاکہناتھاکہ پاکستان کسی فوج نےنہیں بنایابلکہ ریفرنڈم اورووٹ کےذریعےمعرض وجودمیں آیاہے۔جمہوریت رہےگی توکسی بوٹ والے کو آنے کاموقع نہیں ملے گا۔انہوںنےکہاکہ جنرل کیانی کی صورت میں ایساکمانڈرملاجس نےموقع کے باوجود عزیزہم وطنوں کہنےسےاجتناب کیا۔ انہوں نےکہاکہ ان کی خواہش ہےکہ تمام مسلم لیگیں اکھٹی ہو جائیں ،جب پاکستان بنانےوالی جماعت اکھٹی ہوگی تب ملک ترقی کرےگا۔ ڈاکٹرمجیدنظامی نےکہاکہ انہوں نےایوب خان سےلیکرجنرل مشرف تک ہرڈکٹیٹرکامقابلہ کیا۔
مجیدنظامی چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ
اس موقع پروائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر رفیق احمدنےکہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں احتساب کا عمل مضبوط ہےمگرپاکستان میں ایسانہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ گیارہ مئی فیصلےکادن ہےاگرانتخابات میں اہل اورپاکستان سےمخلص قیادت کامیاب نہ ہوئی توقوم کو پانچ سال تک نااہل لوگوں کی وجہ سےخمیازہ بھگتنا پڑےگا۔ انہوں نےکہاکہ قائداوراقبال کےفرمودات کی پیروی نہ کی توتباہ ہوجائیں گے۔ خصوصی نشست سےخطاب کرتےہوئےپروفیسرمبینہ علی کاکہناتھاکہ ملک میں جمہوریت کاتسلسل ناگزیرہے،ملک میں تبدیلی اورترقی کاواحہ راستہ جموریت کااستحکام اور بروقت انتخابات ہیں۔ انہوں نےکہاکہ انتخابات میں ووٹ کا درست استعمال پاکستان کی تقدیربدل سکتا ہے۔ڈاکٹرپرویزخان نےکہاکہ جمہوریت ناکام ہوئی توآمریت کی راہ ہموارہوگی،آمریت کی وجہ سے جمہوریت کئی سال پیچھےچلی جاتی ہے۔ ڈاکٹر قمر فاطمہ نےکہاکہ پاکستان کاوجودجمہوریت کی وجہ سےہے،قوم اپناحق رائے دہی کسی جماعت کےعزائم کی تکمیل کےلیےنہیں بلکہ پاکستان کی مضبوطی کےلیےاستعمال کرے۔

مزیدخبریں