اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیئر مین پیمرا چوہدری محمد رشید کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس ریاض احمد خان کی رخصت کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک اور سابق چیئر مین یپمرا مشتاق ملک کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 8مئی کو پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کے روز جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل ملک قمر افضل عدالت میں پیش ہوئے۔