راولپنڈی (آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کی تربیت دینے سے متعلق سی ڈیز اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہونے کے مقدمہ میں زیرحراست لیے جانے والے ملزمان پر فردجرم عائد کر دی۔ تھانہ ایئر پورٹ کی جانب سے زیر حراست لیے جانے والے ملزمان حارث عباسی وغیرہ کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 13مئی تک ملتوی کر تے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لیں۔ ایک ملزم احسان اکبر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دے دیا گیا۔