خیبر ایجنسی: 2 نیٹو کنٹینروں پر حملے‘ ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی‘ 2 بم دھماکے

پشاور (نیٹ نیوز) خیبر ایجنسی میں جمرود بائی پاس پر گزشتہ روز صبح سویرے نامعلوم افراد نے نیٹو سپلائی لے جانے والے 2 کنٹینروں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک کنٹینر کے ڈرائیور طارق شاہ اور اس کے ساتھی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر خاصہ دار فورس نے جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ حملے میں 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دریں اثنا جمرود کے ہی علاقے سورکمر  میں بموں کے دو دھماکے ہوئے جن سے علاقہ لرز اٹھا‘ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے  سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے کئے گئے۔ علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل  انتظامیہ نے باڑہ کے علاقے شاہ کس میں سرچ آپریشن کرکے  12 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس علاقے میں کالعدم لشکر اسلام کی دھمکیوں کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...