آپریشن کا مطالبہ کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دینے پر سمیع الحق معافی مانگیں: سنی تحریک علماء بورڈ

اسلام آباد (آئی این پی) سنی تحریک علماء بورڈ نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کرنے والے شہدا کے لواحقین کو ملک دشمن قرار دینے پر مولانا سمیع الحق سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مفتی غفران محمود سیالوی، مفتی لیاقت علی رضوی، مفتی قاضی سعیدالرحمن، مفتی محمد عارف چشتی، صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ خالد محمود ضیائ، پروفیسر کامران اسلم، علامہ اشتیاق احمد، علامہ تنویر حسین قادری، علامہ ہاشم مجددی، علامہ سرفراز احمد چشتی دیگر علماء اور مفتیان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ ورثا کا آئینی اور شرعی حق ہے۔ شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کے قاتلوں کو کوئی رعایت دینے کیلئے تیار نہیں۔ مولانا سمیع الحق کے بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مولانا سمیع الحق ساٹھ ہزار شہداء کے لواحقین کو ملک دشمن قرار دینے پر قوم سے معافی مانگیں۔ انہیں کو چاہئے کہ شریعت کے مطابق اپنے شاگردوں سے ساٹھ ہزار مقتولوں کا قصاص طلب کریں۔ مذاکرات دہشت گردوں کے لئے طاقت کا انجکشن ثابت ہو رہے ہیں۔ حقیقی سٹیک ہولڈر دہشت گرد نہیں شہداء کے ورثاء ہیں۔ حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات کے بجائے ملک کیلئے قربانیاں دینے والے شہیدوں سے وفا کرے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے فوج کو فری ہینڈ دیا جائے۔ فوج کو متنازعہ بنانے کی سازشیں عالمی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔ استحکام پاکستان اور آئی ایس آئی لازم و ملزوم ہیں۔قوم کے محافظ فوجی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...