اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع ختم، ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد کیرج فیکٹری  گرائونڈ  میں   تین روزہ تبلیغی اجتماع امیر حاجی عبد الوہاب کی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ ریلوے کیرج فیکٹری کے گراونڈ میں لاکھوں افراد کی رہائش کے لئے قناطیں لگا کر عارضی شہر بسایا گیا جبکہ سکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ پنڈال میں تبلیغی جماعت کے رضا کار وں نے  بھی فرائض سر انجام دیئے۔اجتماع کے شرکا ٹرین ،کوچز،بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے  اسلام آباد پہنچے تھے۔ اجتماع گاہ میں پانی،بجلی اور دیگر ضروریات کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب نے ملک کی سلامتی، ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد اور اتفاق کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ حاجی عبد الوہاب کا کہنا تھا کہ انسانیت کی فلاح ،اللہ اور اسکے رسول  کے  احکامات کی پیروی میں مضمر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...