ایفی ڈرین کوٹہ کیس : علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت چھ ملزموں کی عدم حاضری پر سماعت 14 مئی تک ملتوی

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین سمیت چھ ملزموں کی عدم حاضری پر سماعت 14مئی تک ملتوی کردی۔پیر کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت چھ ملزم عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت چودہ مئی تک ملتوی کردی ۔ایفی ڈرین کوٹہ مقدمے میں 13ملزموں کو نامزد کیا گیاہے جبکہ ایک ملزم نے عدالتی دائرہ اختیارکو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...