راولپنڈی (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس عبدالسمیع خان نے سابق وفاقی وزیر اعظم خان ہوتی کی اہلیہ شمیم اختر کیانی کی جانب سے تھانہ صادق آباد میں درج ہونے والی ایف آئی آر کو ختم کرنے کی دائر درخواست کو خارج کر دیا۔ سائلہ شمیم اختر کیانی نے اپنے کونسل کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا سائلہ کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے شاہ نواز خان نامی شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کیا کہ سائلہ اس کی بیوی ہے اور اس کی اجازت کے بغیر اعظم خان ہوتی سے نکاح کر لیا بے بنیاد الزام ہے، استدعا ہے مقدمہ کو خارج کیا جائے۔