مناواں: ریس لگاتی باراتیوں سے بھری بس نہر میں جا گری، عورتوں، بچوں سمیت 8 زخمی

لاہور (نامہ نگار) مناواں کے علاقے میں باراتیوں سے بھری بس ریس لگاتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت کے باعث نہر میں گر گئی جس کے باعث دو بچوں اور دو خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نہر سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ عمران جاوید ولد محمد جاوید کی گزشتہ روز شادی تھی اس کی بارات دو بسوں میں جا رہی تھی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس نمبر ایل آر جے 8181 کا ڈرائیور دوسری بس کے ڈرائیور کے ساتھ ریس لگا رہا تھا کہ اچانک بس بے قابو ہوکر نہر میں جا گری جس کے باعث بس میں سوار 25 افراد نہر میں جا گرے مقامی افراد نے بس کو نہر میں گر کر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جبکہ  زخمیوں کو طبی امداد کیلئے گھرکی ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ باقی باراتیوں کو دوسری بس میں سوار ہوکرکے بھجوا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...