لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے پی سی بی کی جانب سے عبوری کمیٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل میں پی سی بی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا پی سی بی نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات کیلئے عبوری کمیٹی تشکیل دی ، جسے انتخابات سے قبل ختم کر دیا،جو غیر قانونی اقدام تھامگر ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پی سی بی کے اقدام کو درست قرا ر دیتے ہوئے عبوری کمیٹی کو تحلیل کرنے کو پی سی بی کا انتظامی معاملہ قرار دیا۔ عبوری کمیٹی کو انتخابات سے قبل قانون کے مطابق تحلیل نہیں کیا جا سکتا۔