لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں دو روزہ اوپن ٹرائلز اختتام پذیر ہو گئے۔ ٹرائلز میں پنجاب بھر سے106کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جوہرہاکی سٹیڈیم میںٹرائلز کا جائزہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین صدیقی ، شہناز شیخ ،ایاز محمود ،خالد بشیر ،ارشد چوہدری ،اور مصدق حسین نے لیا۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئن رانا مجاہد علی بھی اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود تھے۔