انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز 10 مئی کو ہونگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 33ویں جونیئر انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پنجاب کی دو ٹیموں کے انتخاب کیلئے ایک روزہ ٹرائل 10 مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونگے جس کیلئے پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا جس کے سربراہ اولمپئن دانش کلیم ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں اولمپئن محمد سرور، اولمپئن مدثر علی خان، اولمپئن دلاور حسین اور عامر جلیل چوہان شامل ہیں۔ جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 14 سے 25 مئی کراچی میں ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...