نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ، واپڈا اور نیشنل بنک نے میچ جیت لئے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) بہاولپور میں نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں واپڈا نے پی آئی اے جبکہ نیشنل بنک نے آرمی ریڈ کی ٹیم کو ہرا دیا۔ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں واپڈا نے پی آئی اے کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔میچ کے پہلے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں دوسرے ہاف میں  واپڈا کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کو اپنے نام کیا۔فاتح واپڈا کی جانب سے عمر بھٹہ  اور زبیر ریاض نے 2 ،2 گول کئے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے عنائت اللہ اور محمد عرفان نے ایک ایک گول کیا۔دوسرے میچ میں نیشنل بنک کی ٹیم نے بھی مدمقابل آرمی  ریڈ کو 2 کے مقابلے4 گول سے شکست دی۔نیشنل بنک کی جانب سے سبطین رضا نے 2 جبکہ اختر علی اور ایوب علی نے ایک ایک گول کیا۔آرمی ریڈ کی جانب سے محمد سفیر اور عبدالجبار نے ایک ایک گول کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...