لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے کہاکہ عنقریب بطور پروڈیوسر اپنی فلم ’’ پاکیزہ ‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا جینا اور مرنا پاکستان میں ہے اور مجھے اپنے وطن سے محبت ہے ،میں کسی ملک نہیں جا رہی ہوں اپنے ملک میں ہی ہوں اور ہر سازش کا جرت مندی سے مقابلہ کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر میرے کے خلاف تہمت لگانے میں پیش پیش ہیں مگر ان کو شرمندگی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا جس ویڈیو کلپس کے بارے میں میرے کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اس میں ہوں ہی نہیں۔ یہ سارا جدید ٹیکنالوجی کا حصہ ہے کوئی گری سے گری عورت بھی اس طرح کی حرکت نہیں کر سکتی ۔ پاکستان میں تہمت لگانے والوں کے خلاف سخت سے سخت سزا ہونی چاہئے ۔