لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر، میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب حکومت کے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو غلط ترقیاتی حکمت عملی کا ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکی بجائے حکومت کو بہتر منصوبوں پر توجہ دینی چاہیے جیسا کہ پنجاب کی نہروں اور دریائوں پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے وزارت اعلیٰ کے دوران (1995) میں پنجاب کی نہروں اور دریائوں پر ہائیڈل پاور جنریشن کا ایک جامع منصوبہ بنایا گیا تھا اسکو بحال کر کے ان منصوبوں کو مکمل کیا جائے پیپلز پارٹی صوبے میں بلاامتیاز ترقی کے لیے کوشاں رہے گی اور وہ حکومت کو مجبور کر دیگی کہ وہ امتیازی ترقیاتی حکمت عملی سے باز رہے۔