لاہور(نمائندہ سپورٹس /سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور عظیم پاکستانی بلے باز ظہیر عباس نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف شکستوں کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ظہیر عباس نے کہا کہ وقار بحیثیت کوچ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور انہیں تبدیل کیا جانا چاہیے۔ زندگی میں پاکستانی ٹیم کی ایسی بدترین کارکردگی نہیں دیکھی۔