اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے قومی چیمپئن عقیل خان نے شہزاد خان کو شکست دے کر صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹس ٹینس چیمپئن شپ کا مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ بوائز انڈر18-ٹائٹل سید نوفل کلیم نے اور بوائز انڈر 14-ٹائٹل حزیفہ رحمنٰ کے نام رہا۔ مہمان خصوصی صدر پی ٹی ایف سلیم سیف اللہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔