آذر بائیجان کی دفاعی صنعتوں کے وزیر کی جنرل راشد محمود سے ملاقات ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج کے کردار کو سراہا

Apr 29, 2016

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آذر بائیجان کی دفاعی صنعتوں کے وزیر یاور جمالوف نے گزشتہ روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے ساتھ ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے تعاون کے امکانات پر بات ہوئی۔ مہمان وزیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔
وزیر کی ملاقات

مزیدخبریں